بھارتی فوج  کی کنٹرول لائن  پر فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک

بھارتی اور پاکستانی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں جاری ہیں ، کنٹرول لائن کے باغ سر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی  فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں جاری ہیں ، لائن آف کنٹرول کے باغ سیکٹر پر بھارتی فوج کی  فائرنگ اور گولہ باری سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج نے بھی  بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے باغ سر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی پوسٹوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوانوں جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک ہونے والے پاک فوج کے جوانوں میں نائیک شاہجہان اور سپاہی حمید شامل ہیں۔

News Code 1904392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =