پاکستانی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان

پاکستانی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 22 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 22 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ پاکستانی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا جس میں 5 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول تین روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 100.69 روپے سے بڑھ کر 103.69 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کا تیل 5 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اب اس کی قیمت 29 ۔ 65 روپے سے بڑھ کر 70.29 روپے ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل بھی 5 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 105.43 روپے سے بڑھ کر 108.44 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62.86 روپے سے بڑھ کر 67.86 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

News Code 1904391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =