کیلا حیاتین اور معدنیات سے بھرپور پھل

طبی ماہرین کے مطابق سال کے ہر موسم میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب کیلا ایک ایسا پھل ہے جوکہ حیاتین اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طبی ماہرین کے مطابق سال کے ہر موسم میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب کیلا ایک ایسا پھل ہے جوکہ حیاتین اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلےمیں پوٹاشیم، فائبر، وٹامن بی 6، وٹامن سی، میگنیشم، کوپر، میگنیز اور یہاں تک کہ پروٹین بھی موجود ہوتا ہے۔ 

اس کے علاوہ کیلے میں جو فائبر موجود ہوتا ہے وہ پیکٹین قسم کا ہوتا ہے جوکہ اسفنج یا مسام دار گودے کی طرح کا ہوتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کچا کیلا نشاستے کے حوالے سے مزاحم ہوتا ہے اور یہ تحلیل فائبر کی طرح کا ہوتا ہے اور نظام ہضم کو درست کرتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ  پیکٹین اور نشاستے میں موجود ایسے اجزا جو کہ کیلے میں وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں وہ ہاضمہ کے نظام کے افعال کو بہتر کرتا ہے اور یہ خون میں شوگر کو ریگولیٹ کرنے مدد دیتا ہے۔

اسکے علاوہ کیلا بھوک کو کم کرتا ہے، کیونکہ یہ شکم سیری کا کام بھی کرتا ہے اس لیے یہ وزن کم کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ 

News Code 1904389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =