ایران کی ترکی کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ترک حکومت اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ترکی کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ترک حکومت اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ امریکی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پابند نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  ہم امریکہ کی ترکی کے خلاف پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے روس سے ایس 400 دفاعی میزائل خریدنے کی وجہ سے ترکی کی دفاعی صنعت اور اس کے سربراہ ابراہیم دمیر کے خلاف اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

News Code 1904383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =