امریکہ نے ترکی  پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کردیں

روس سے دفاعی نظام ایس 400 خریدنے پر امریکہ نے ترکی پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس سے دفاعی نظام ایس 400 خریدنے پر امریکہ نے ترکی  پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے روس سے فضائی ڈیفنس سسٹم ایس 400 خریدنے پر ترکی کے محکمہ دفاعی پیداوار پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ملک ترکی کے خلاف پابندی عائد کرنے کے لیے 2017ء کے ایک ایسے قانون کا استعمال کیا گیا ہے جو اس سے پہلے کبھی امریکی تاریخ میں کسی اتحادی ملک کے خلاف استعمال نہیں کیا گیا۔

پابندی کا اعلان کرنے سے قبل روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدنے کے باعث امریکہ ترکی کو اپنے اسٹیلتھ ایف 35 جنگی طیاروں کے تربیتی پروگرام سے بھی خارج کرچکا ہے ۔ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق دفاعی ساز و سامان کی خریداری کی ایجنسی کے سربراہ اسماعیل دیمر اور تین دیگر حکام پر ہوگا۔ جن حکام پر پابندی عائد کی گئی ہے امریکہ میں ان کے داخلے پر پابندی اور اثاثے ضبط کرنے  کے اقدامات ممکن ہوں گے۔

News Code 1904379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =