پاکستان  میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم  کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان کے شہر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے پراپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے پراپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سکیورٹی آفیسر پی ایچ اے کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈا میں درج کرایا گیا ہے

مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللّٰہ، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، خواجہ آصف، طلال چوہدری، ایاز صادق، ملک پرویز، رانا مبشر اقبال، شیخ روحیل اصغر، سمیع اللّٰہ خان، افضل کھوکھر، سیف الملوک کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ سمیت 15 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء نے قومی ورثے کی حرمت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا، پی ڈی ایم انتظامیہ پارک کا گیٹ اور جنگلے توڑ کر پارک میں داخل ہوئی۔

News Code 1904377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =