امریکی صدر ٹرمپ کا ویکسین لگانے کا کوئی ارادہ نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کا ابھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کا ابھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے تمام اراکین جب تک ضرورت محسوس نہ سمجھیں ویکسین نہ لگوائیں۔

انہوں نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والوں کو کسی نہ کسی صورت ویکسین میسر آجائے گی، میں نے ضرورت کے مطابق ویکسین فراہم کرنے کا بول دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال میرا ویکسین لگوانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن میں مناسب وقت میں ویسین لگوانے کا منتظر ہوں ۔

News Code 1904376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =