مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے 2 سال بعد اسرائیل کے لیے اوفوک اولوتاش کو اپنا نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترکی نے 2 سال بعد اسرائیل کے لیے اوفوک اولوتاش کو اپنا نیا سفیر مقرر کردیا ہے تاہم اس حوالے سے ترک حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر اعلان جلد متوقع ہے جب کہ اسرائیل نے ابھی تک ترکی میں اپنا سفیر بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے اسرائیل کے لیے 2 سال بعد سفیر تعینات کرنے کا مقصد اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سمیت نئے امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی انتظامیہ سے تعلقات کو بہتر کرنا ہے جو 2018 کے بعد سے تناؤ کا شکار تھے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے ساتھ دوبارہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد ترک صدرdoi رجب طیب اردوغان کا منافقانہ چہرہ دنیائے اسلام کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ