بھارت میں ایک عورت کو اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گيا

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ایک عورت کو اپنے بیٹے کا سر کچل کر قتل کرنے اور جسم کو مصالحے ڈال کر پکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ایک عورت کو اپنے بیٹے کا سر کچل کر قتل کرنے اور جسم کو مصالحے ڈال کر پکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں دلخراش واقعہ رونما ہوا، جب ایک عورت کو اپنے بیٹے کے سر کو سل بٹے سے پیسنے اور اس کے جسم کو مصالحے ڈال کر بھوننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

خاتون کی شناخت گیتا ماہن ساریا کے نام سے ہوئی ہے ،جس نے اپنے 25 سالہ بیٹے ارجن کو ہلاک کردیا اور اس کے جسم کو مصالحوں اور گھی سے جلایا جبکہ اس کا ڈھانچہ اپنے مکان کے ٹیرس پر پھینک دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں نے قتل کی تفصیلات اُس وقت ڈھونڈ نکالیں، جب گیتا کے شوہر انیل ماہن ساریا کی گمشدگی کی شکایت پر تحقیقات میں پیشرفت ہوئی۔

اپنی شکایت میں انیل ماہن ساریا نے کہا کہ وہ کچھ وقت سے اپنے بیٹے ارجن سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے جو ممکن نہیں ہو پارہا ہے۔

گزشتہ جمعرات کو پولیس نے سالٹ لیک میں واقع 2 منزلہ مکان سے ارجن کا ڈھانچہ دریافت کرلیا، اس دوران انہیں عبادت کے کمرے میں خون میں لتھڑا ہوا پتھر، ایک بڑی کڑاہی اور جلائے جانے کے نشانات بھی ملے۔

اس موقع پر گیتا اور اس کے 22 سالہ بیٹے وی دور کو بھی حراست میں لیا گیا، دوران تفتیش گیتا نے اعتراف کیا کہ اس نے ارجن کی لاش کڑاہی میں رکھی، اُسے مصالہ اور گھی ڈال کر پکایا تو اُس کے گوشت سے مہک آئی، تاہم اُس نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام ماننے سے انکار کردیا۔

انیل کے والد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ جب وہ ارجن سے رابطہ نہ کرسکے تو انہیں شبہ ہوا کہ وہ گیتا کی " تانترک پوجا " میں قربان ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب گیتا نے تنتر منتر کی مشق شروع کی تھی تب سے ہمارے تعلقات میں تلخی آگئی تھی اور میں نے 2019ء میں گھر چھوڑ دیا تھا ۔ پولیس نے معاملے کا مقدمہ قتل ، اغوا، مجرمانہ سازش سمیت دیگر کئی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے ۔

News Code 1904365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha