پاکستان کی قومی کرکٹ کا 22 رکنی اسکواڈ وانگرے روانہ ہوگیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا 22 رکنی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ میں شرکت کے لیے وانگرے روانہ ہوگیا۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا 22 رکنی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ میں شرکت کے لیے وانگرے روانہ ہوگیا۔جہاں سترہ دسمبر کو میچ شیڈول ہے۔

ان فٹ اوپنر امام الحق علاج کے لیے ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم  کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیل رہی ہے ۔

کوئنز ٹاؤن میں قومی اسکواڈ کا یہ تیسرا اور آخری  ٹارگٹ پریکٹس میچ ہے۔ اسکواڈ میں شامل صرف بیٹسمین ہی بیٹنگ کررہے ہیں۔ باؤلرز کو مقررہ اہداف کے مطابق باؤلنگ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اٹھارہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

News Code 1904361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =