یورپ میں ایک اور مسجد  پر حملہ

یورپی ملک ہالینڈ میں ایک اور مسجد کو شرپسندوں نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک ہالینڈ  میں ایک اور مسجد کو شرپسندوں نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یورپی ملک ہالینڈ کے صوبے اتریخت میں اولو مسجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد کے داخلی دروازے اور دیوار پر مسلمانوں کے لیے نفرت انگیز عبارت لکھی گئی اور صلیب کا نشان بھی بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز حملوں سے مسلمانوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ منافرانہ عبارت سے سوسائٹی میں تشویش پائی جاتی ہے تاہم مسلمان معاشرے کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد کے علاوہ دو یہودی سینیگاگ بھی ایسے ہی نفرت انگیزی حملے کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔ حکومت منافرت پھیلانے والے دائیں بازو کے انتہا پسندوں پر نظر رکھے حفاظتی اقدامات کو بہتر کرے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 44 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم اصل ذمے داران کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ واضح رہے کہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے

News Code 1904359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =