مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچي عمان پہنچ گئے ہیں،جہاں انھوں نے عمان کے وزیر خآرجہ سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ عراقچی دونوں ممالک کی مشترکہ اسٹراٹیجک کمیٹی کے ساتویں مرحلے کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق 9 سال قبل دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں مشترکہ اسٹراٹیجک کمیٹی کو تشکیل دیا تھا۔ اس کمیٹی کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ عمان اور ایران کی مشترکہ اسٹراٹیجک کمیٹی کا چھٹا اجلاس تہران میں منعقد ہوا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچي عمان پہنچ گئے ہیں۔جہاں انھوں نے عمان کے وزیر خآرجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1904357
آپ کا تبصرہ