مینار پاکستان پر آج اپوزیشن اپنی طاقت کا مظاہرہ کرےگی

مینار پاکستان پراپوزیشن کے جلسہ کی تیاریاں مکمل ہوگئي ہیں جہاں پاکستانی حکومت مخالف پی ڈی ایم اتحاد آج اپنی طاقت کا مظآہرہ کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مینار پاکستان پراپوزیشن کے جلسہ کی تیاریاں مکمل ہوگئي ہیں جہاں پاکستانی حکومت مخالف پی ڈی ایم اتحاد آج اپنی طاقت کا مظآہرہ کرےگا۔ مینار پاکستان گراؤنڈ میں اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے اور مقدمات کے اندراج کے باوجود مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ آج ہورہا ہے۔

اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج مینار پاکستان پر ہورہا ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف کے علاقوں میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کی تصاویر والے فلیکسز آویزاں کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں قائدین کیلئے80 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں روشنی اور بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے بھی انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔ جلسے کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کررہی ہے۔ جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل اور اویس نورانی سمیت دیگر اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے۔

News Code 1904343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =