مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی کابل کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر " حمد اللہ محب " کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی امور کے معاون نے افغانستان کی حکومت اور افغانستان کے بنیادی آئین کی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔
سید عباس عراقچی نے افغان وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے معاون میر ویس ناب کے ساتھ بھی ملاقات کی اور اس ملاقات میں دوطرفہ معاہدوں کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں بھی بات چیت کی۔ باہمی ملاقات میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں ایران کے کردار کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔
آپ کا تبصرہ