کابل کے ايئر پورٹ سمیت دیگر  مقامات پر 9 راکٹ حملے

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نامعلوم مقام سے ایک راکٹ گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایک جہاز کو کو بھی نقصان پہنچا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نامعلوم مقام سے ایک راکٹ گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایک جہاز کو کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں مختلف مقامات پر 10 راکٹ حمے کیے گئے، راکٹس سے کابل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جب کہ دیگر راکٹس عوامی مقامات پر گرے جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر داغے گئے راکٹ سے ایک جہاز کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے جب کہ ایک شخص ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے دارالحکومت کابل میں مزید 9 راکٹس بھی داغے گئے ہیں جو عوامی مقامات پر گرے۔ یہ راکٹس ایک گاڑی سے داغے گئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

News Code 1904337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =