بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری/دہلی تا جے پور روڈ بلاک کرنے کا اعلان

بھارت بھر کے کسانوں کا احتجاج آج 17 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے آج دہلی تا جے پور روڈ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت بھر کے کسانوں کا احتجاج آج 17 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے آج دہلی تا جے پور روڈ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر کے کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے آج دہلی تا جے پور روڈ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کسان رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوبے کہا ہے کہ کسان دہلی تا جے پورہائی وے آج بلاک کریں گے اور اسے ٹول فری کریں گے۔

کسان رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈپٹی کلیکٹروں کے دفتروں اور بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر بھی مظاہرے کیئے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق کسانوں نے 14 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

News Code 1904336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =