مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت نے امریکی کانگرس کو مطلع کیا ہے کہ امریکہ نے مراکش کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک ارب ڈآلر مالیت کے ڈرونز اور دیگر فوجی ساز و سامان مراکش کو فروخت کرنے کے سلسلے میں امریکی کانگرس کو آگاہ کردیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق مراکش نے چند دن قبل اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اور امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں مراکش کے اس اقدام کو تاریخی دن قراردیا تھا۔ واضح رہے کہ مراکش سے قبل متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں جبکہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں مناسب موقع کی تلاش میں ہے۔
آپ کا تبصرہ