روح اللہ زم کو پھانسی دے دی گئی

آمد نیوز کے بانی اور ڈائریکٹر روح اللہ زم کو آج صبح پھانسی دے دی گئي، اس سے قبل عدالت نے روح اللہ زم کو 13 جرائم میں ملوث ہونے کی بنا پر مفسد فی الارض قراردیکر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آمد نیوز کے بانی اور ڈائریکٹر روح اللہ زم کو آج صبح پھانسی دے دی گئي ، اس سے قبل عدالت نے روح اللہ زم کو 13 جرائم میں ملوث ہونے کی بنا پر مفسد فی الارض قراردیکر پھانسی کی سزا سنائی تھی، جس پر آج صبح عمل درآمد کردیا گيا ہے۔

روح اللہ زم غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ملک کے اندر بد امنی پھیلانے اور ملک کے خۂاف سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔ روح اللہ زم نے بیرون ملک آمد نیوز کے عنوان سے ٹیلیگرام چینل بھی کھول رکھا تھا جس کے ذریعہ وہ اسلامی نظام کے خلاف غلط پروپیگنڈہ اور عوام میں مایوسی پیدا کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ روح اللہ زم کو سپاہ کی انٹیلیجنس ونگ نے دو ماہ قبل بیرون ملک گرفتار کیا تھا اور پھر اسے ملک کے اندر منتقل کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے اسے مفسد فی الارض قراردیکر موت کی سزا سنا دی جس پر آج صبح عمل در آمد کردیا گیا۔

News Code 1904332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha