امریکی صدر کا کورونا وائرس کی ویکسین 24 گھنٹے کے اندر لگانے کا اعلان

امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے لیے فائزر کی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی، اس سے پہلے برطانیہ اور کینیڈا بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں ۔

اس سےقبل فائزر ویکسین کی منظوری کے لیے وائٹ ہاؤس کی ایف ڈی اے چیف کومبینہ دھمکی سامنے آئی تھی ۔

امریکی میڈیا کےمطابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے ایف ڈی اے چیف کوحکم دیا تھا کہ وہ آج فائزر ویکسین کےاستعمال کی منظوری دیں یا پھراستعفیٰ دیں، جبکہ ایف ڈی اے چیف اسٹیفن ہان نے رپورٹس کو جھوٹ قرار دیا تھا ۔

امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ مرنےوالوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

News Code 1904331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =