پاکستان کے نئے وزیر داخلہ کا فضل الرحمان کے بیان پر افسوس کا اظہار

پاکستان کے نئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج مشرق کی بجائے مغرب سے نکل سکتا ہے مگرعمران خان اسرائیل کو قبول نہیں کرسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج مشرق کی بجائے مغرب سے  نکل سکتا ہے مگرعمران خان اسرائیل کو قبول نہیں کرسکتا۔ شیخ رشید نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی نظر اسلام پر نہیں اسلام آباد پر ہے۔

 وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ جو سوداگر ہیں جو سنڈے مارکیٹ لگانے جارہے ہیں ان کو کچھ نہیں ملے گا، یہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مارچ میں سینیٹ کے الیکشن میں ایک نئی شکل اختیار کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ  غریب کے بچے کو آپ کورونا وائرس میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں،  اپنے بچوں کو یہ دنیا کے مہنگے ترین اور بم پروف فلیٹوں میں رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جو آدمی ریڈ لائن کراس کرے گا، اسے دھرلیا جائے گا۔

News Code 1904329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha