بھارتی فوج کے چيف آف اسٹاف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ

بھارتی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل منوج مکند نراوانے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل منوج مکند نراوانے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نراوانے مشرق وسطیٰ کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر ہیں، وہ پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں  جہاں انہوں نے اماراتی بری فوج کے کمانڈر اور اسٹاف میجر جنرل صالح محمد صالح الامری سے ملاقات کی ہے اور باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل نراوانے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے بھارتی فوج کے پہلے آرمی چیف بن گئے ہیں۔

اس سے قبل جنرل نراوانے کو متحدہ عرب امارات کی لینڈ فورس کے ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر دیا گیا جب کہ شہداء کی یادگار  پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ متحدہ عرب امارات سے جنرل نراوانے 13 اور 14 دسمبر کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچیں گے جہاں وہ سعودی عرب کی اہم فوجی اور سیاسی  شخصیات سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی آرمی چیف 15 دسمبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔

News Code 1904328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha