عرب حکمرانوں کو " عربی غیرت " کے لغوی معنی میں تھوڑا غور کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے عرب حکمرانوں کی طرف سے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب حکمرانوں کو عربی غیرت کے لغوی معنی میں تھوڑا غور کرنا چاہیے۔

 مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے عرب حکمرانوں کی طرف سے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب حکمرانوں کو عربی غیرت کے لغوی معنی میں تھوڑا غور کرنا چاہیے

امیر عبداللہیان نے مراکش کی طرف سے اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمرانوں نے  اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے فلسطینی عرب مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بعض عرب حکمراں اسلام محمدی (ص) سے غافل ہوگئے ہیں تو انھیں کم سے کم " عربی غیرت "کے لغوی معنی پر غور کرنا چاہیے ! مستقبل میں یقینی طور پر خطے میں غاصب صہیونیوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

News Code 1904327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha