امریکہ کا ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

امریکہ نے روس سے جدید فضائی دفاعی نظام ایس -400 خریدنے پر سخت ردعمل کرتے ہوئے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے روس سے جدید فضائی دفاعی نظام ایس -400 خریدنے پر سخت ردعمل کرتے ہوئے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کے تین عہدیداروں کا کہنا ہے کہ روس سے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم ایس -400 خریدنے پر ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی جس کا اعلان آج کیا جائے گا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے عہدیداروں نے رائٹرز کو مزید بتایا کہ ترکی کی دفاعی صنعتوں اور اس کے سربراہ اسماعیل ڈیمر پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایس-400 سسٹم روسی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم سابق سوویت یونین کی اہم عسکری باقیات میں سے ہے لیکن پرانی ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود، یہ نظام اتنا طاقتور ہے کہ 300 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کرتے ہوئے کسی بھی طیارے کو بہ آسانی تباہ کرسکتا ہے۔

News Code 1904325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =