پاکستانی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں / شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کچھ وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کردیا ہے اور شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کچھ وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کردیا ہے اور شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے والے ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

وزیراعظم  عمران خان کے دفتر کے اعلان کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے چند وفاقی وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کی منظوری دی ہے جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

ان کے علاوہ جن وزرا کے قلمدان میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ان میں موجودہ وزیر برائے انسداد منشیات اعظم سواتی کو وزیر ریلوے اور موجودہ وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وزیر انسداد منشیات کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کے عہدے پر فائز تھے جنہوں نے آج وفاقی وزیرخزانہ  کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

News Code 1904320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =