خطے میں ایران اور افغانستان کے دوستانہ تعلقات اچھے ہمسایہ ہونے کا اعلی نمونہ ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خواف اور ہرات کے درمیان ریلوے لائن کے افتتاح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ایران اور افغانستان کے دوستانہ تعلقات اچھے ہمسایہ ہونے کا بہترین نمونہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے خواف اور ہرات کے درمیان ریلوے لائن کے افتتاح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ایران اور افغانستان کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات بہت ہی عمدہ اور اچھے ہمسایہ ہونے کا بہترین نمونہ ہیں۔

سعید خطیب زادہ نے خواف ہرات ریلوے لائن کے افتتاح کو تاریخي دن قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ رہا ہے ایران افغانستان میں امن و ثبات کے قیام کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہرملک کی ترقی اور خوشحالی امن و ثبات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

News Code 1904318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =