پاکستان میں دہشت گردوں کے حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

پاکستان میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی " نیکٹا" کی جانب سے سکیورٹی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیاہے، نیکٹا کے مطابق 13دسمبر کوحملہ لاہور میں بھی ہو سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی " نیکٹا" کی جانب سے سکیورٹی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیاہے، نیکٹا کے مطابق  13دسمبر کوحملہ لاہور میں بھی ہو سکتا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ملک میں دہشت گردانہ کارروائی کر سکتے ہیں۔ نیکٹا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی جگہ ہوسکتی ہے۔

نیکٹا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا ممکنہ حملہ لاہور میں بھی ہوسکتا ہے کیونکہ 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کا مینار پاکستان پر جلسہ بھی ہے۔ نیکٹا کے مطابق پشاور میں ناکامی کے بعد دہشت گردوں نے اپنے منصوبے میں ردو بدل کیا۔  نیکٹا نے سکیورٹی کے سخت انتظامات سخت کرنے اور مشکوک عناصر پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

News Code 1904317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =