روسی صدر کو ایٹمی جنگ سے محفوظ رکھنے والے جہاز سے اہم سامان چوری ہوگیا

روسی صدر ولادیمیر پوتین کو ایٹمی جنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے طیارے " ڈومز ڈے" سے چوروں نے اہم سامان چرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کو ایٹمی جنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے طیارے " ڈومز ڈے"  سے چوروں نے اہم سامان چرالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین کو ایٹمی جنگ کے دوران محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے طیارے " ڈومز ڈے" میں چوری کی واردات ہوئی اور چورمواصلات کا اہم ساز و سامان لے اڑے۔

روسی پولیس کے مطابق طیارہ دارالحکومت ماسکو سے 11 ہزار کلو میٹر جنوب میں واقع شہر تاگنروگ میں موجود تھا کہ اس دوران چوروں نے اندر گھس کر مواصلات کے لیے لگائے گئے سامان کے 39 پرزے چرالیے تاہم ابھی تک واردات کرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر صدارتی ترجمان نے چوری کے واقعہ کو ہنگامی حالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ آئندہ اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہو۔

واضح رہے کہ " ڈومز ڈے"  طیارہ زمین پر اترے بغیر ہی کئی روز تک فضا میں رہ سکتا ہے ۔

News Code 1904315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =