افغانستان میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاتون صحافی سمیت 2 افراد ہلاک

افغانستان میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے خاتون صحافی ملالہ میوند اور اس کے ڈرائیورکو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں مسلح  دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے خاتون صحافی ملالہ میوند کو قتل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد کے علاقے گولئی ارابن میں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ملالہ میوند کے نام سے ہوئی، وہ ایک مقامی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی تھیں جب کہ دوسرا شخص ان کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔ اب تک ملالہ میوند پر حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔

News Code 1904312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =