بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک

بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلےمیں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلےمیں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف ہلاک ہو گئے۔

News Code 1904307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha