پاکستان میں پی ڈی ایم کا جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخار نے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہو گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخار نے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہو گا۔ مینار پاکستان کو تالاب بنا دیا گیا ہے، حکومت نے  گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار  نے کہا کہ  ڈی جے بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جلسہ روکنے کے لیے تمام کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

 میاں افتخار نے کہا کہ حکمران اتنا ڈر گئے ہیں جلسہ لازمی ہو گا، یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، ہم نے نہ پہلے مانا نہ آئندہ مانیں گے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ انہو ں نے کہا کہ  ہم گرفتاری کے لئے تیار ہیں، قانونی اور آئینی راستہ اپنائیں گے ، ہم عمران کی طرح ڈرنے والے نہیں ہیں۔

News Code 1904306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =