اسپین میں 4 شیروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

اسپین کے شہر بارسلونا کے چڑیا گھر میں 4 شیروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے شہر بارسلونا کے چڑیا گھر میں 4 شیروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق 3 مادہ شیروں زالا، نیما اور رن رن جبکہ ایک نر شیر کیومبی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جانوروں کی رکھوالی کرنے افراد نے شیروں میں کورونا کی علامات کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت نکلے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ ماہ چڑیا گھر کے دو ملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم جانور کیسے کورونا سے متاثر ہوئے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  ہسپانوی چڑیا گھر کے حکام نے مدد کیلئے امریکا کے شہر نیویارک کے چڑیا گھر کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکا کے شہر نیویارک کے چڑیا گھر میں بھی 4 چیتے اور 3 شیروں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں وہ مکمل صحتیا ب ہوگئے تھے۔

News Code 1904299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =