فرانس میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5 افراد ہلاک

فرانس میں ایک ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ایک ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

اطلاعات کے مطابق فرانس کے پہاڑی سلسلے میں ایک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کے استعمال میں تھا تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر کی منزل کیا تھی۔ پرواز کے بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی پائلٹ نے الرٹ الارم بھیجا تھا۔

پائلٹ نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگادی جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک چوٹی سے مل گیا جس میں سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

News Code 1904298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =