مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے تکن میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ،اس دوران بھارتی فوج کے اہلکاروں نے تین افراد کو حراست میں لیا اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ تینوں افراد علیحدگی پسند تھے جو ایک مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔
News Code 1904297
آپ کا تبصرہ