چین نے بھارت کے ساتھ مشترکہ یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا

چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے رواں سال اپریل میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے رواں سال اپریل میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس ٹکٹ پر چین کے گانسو صوبے کی مگاؤ غاروں کی تصاویر شایع کی جانی تھیں جو بدھ تاریخ کے اعتبار سے دونوں ممالک میں ثقافتی اشتراک کو ظاہر کرتیں۔ تاہم چین کے محکمہ ڈاک نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کردیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات سے متعلق یادگاری ٹکٹ کے اجرا کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ رواں سال جون میں لداخ کے سرحدی تنازعے میں دونوں ملکوں میں کشیدگی اور 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے چین بھارت تعلقات میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

News Code 1904294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =