امریکی پشتپناہی اور سرپرستی میں داعش دہشت گرد تنظیم پھیل رہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے شامی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم امریکی پشتپناہی اور سرپرستی میں پھیل رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم امریکی پشتپناہی اور سرپرستی میں پھیل رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر خارجہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے آج ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورتحال اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ شمخانی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹراٹیجک تعلقات اور اسرائیل کے خلاف شام کی مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں شام فرنٹ لائن پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی شام میں فوجی موجودگی غیر قانونی اور اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنے  کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے اور امریکی فوج کو شام سے نکل جانا چاہیے۔ شمخانی نے اسرائیل کی خطے میں دہشت گردی اور فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا اسرائیل کے بغیرمزید  پرامن ہوجائےگي۔

شمخانی نے کہا کہ  ایران، شام ، عراق، فلسطین ، لبنان ، یمن اور دوسرے اسلامی بلاد میں شہداء کے خون کے نتیجے میں دشمنوں کی عداوت اور شرارتوں کا خاتمہ ہوجائےگا۔

اس ملاقات میں فیصل مقداد نے شام اور عراق میں دہشت گردی کے خلاف ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام اور حکومت کبھی بھی شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہیدوں کی فداکاری اور قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔

News Code 1904284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =