سعودی عرب نے العوامیہ میں شیعہ مسجد کو شہید کردیا

سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز ظالم و جابر حکومت نے العوامیہ کے علاقہ میں مسجد امام حسین (ع) کو شہید کردیا ہے،اس مسجد میں شہید باقر النمر خطبہ دیا کرتے تھے جس کے بعد اسلامی ممالک میں سعودیہ کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز ظالم و جابر حکومت نے العوامیہ کے علاقہ میں مسجد امام حسین (ع) کو شہید کردیا ہے،اس مسجد میں شہید باقر النمر خطبہ دیا کرتے تھے جس کے بعد اسلامی ممالک میں سعودیہ کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

شہید باقر النمر مسجد امام حسین علیہ السلام میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا کرتے تھے اور اپنے خطبوں میں آل سعود کے ہولناک اور وحشیانہ جرائم کا پردہ فاش کرتے تھے۔

سماجی سائٹوں پر بھی صارفین نے سعودی عرب کے اس وحشیانہ اور غیر اسلامی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو اس قسم کے وحشیانہ جرائم روکنے کے سلسلے میں اقدام کرے۔ سماجی سائٹوں کے صارفین کا کہنا ہے کہ آل سعود کی حکومت تکفیری حکومت ہے جو اسلام کی بنیادوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

News Code 1904281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =