مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہور کی احتساب عدالت نے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی ، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف، ان کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور دیگر اہلِ خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی، جس کے دوران جیل حکام نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کر دیا۔ آج عدالت نے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کر رکھا تھا۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کہاکہ نصرت شہباز کو 30 دن کی مہلت دی گئی تھی وہ مکمل ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ