پاکستانی وزیر اعظم کا احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے مجھے جانتے نہیں ہیں چاہے میری حکومت بھی چلی جائے تو بھی احتساب پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے مجھے جانتے نہیں ہیں چاہے میری حکومت بھی چلی جائے تو بھی احتساب پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ اطلاعات کے مطابق حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اب عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجھے جانتے نہیں، میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔خود ان کا سارا خاندان باہر بیٹھا ہے۔ یہاں عوام کو اپنے لیے استعمال کررہے ہیں۔اپوزیشن مینار پاکستان پر دس جلسے کرلے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی فکر ہے، جلسے کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے۔ہم جلسہ نہیں روکیں گے، ان کی خواہش ہے کہ حکومت جلسہ روکے۔ اپوزیشن تصادم چاہتی ہے، حکومت ان کو تصادم کا موقع فراہم نہیں کرے گی۔

News Code 1904273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =