دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک15 لاکھ 41 ہزار 747  افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 کروڑ 73 لاکھ 93 ہزار 283 ہوگئیجبکہ کورونا وائرس سے اب تک15 لاکھ 41 ہزار 747 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 کروڑ 73 لاکھ 93 ہزار 283 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے اب تک15 لاکھ 41 ہزار 747  افراد ہلاک  ہوگئے ہیں اور 4 کروڑ 65 لاکھ 84 ہزار 229 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 65 ہزار کیسز اور ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

برطانیہ فائزر اور بایواین ٹیک کی کورونا ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، ویکسین لگانے کا آغاز آج منگل سے ہو رہاہے۔برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 17 ہزار 272 نئے کیسز اور 231اموات ریکارڈ کی گئیں۔ جرمنی میں 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 332 کیسز، 147 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بھارت میں 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی 32 ہزار 981 لوگوں میں تشخیص ہوئی اور 391 اموات کی وجہ قرار پایا جس کے بعد وہاں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 96 لاکھ 77 ہزار 203 اور اموات کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

News Code 1904263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =