سردیوں میں ادرک کے استعمال کے بیشمار فوائد

سردیوں کے موسم میں انسان کو نزلہ، زکام، کھانسی بخار، جوڑوں میں درد اور پیٹ سے متعلق شکایات لاحق ہوجاتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں ادرک کا استعمال بیشمار فوائد رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں  انسان کو نزلہ، زکام، کھانسی بخار، جوڑوں میں درد اور پیٹ سے متعلق شکایات لاحق ہوجاتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں ادرک کا استعمال بیشمار فوائد رکھتا ہے۔ غذائی ماہرین  کے مطابق ادرک کے اندر نہ صرف بہت سی بیماریوں کا علاج ہے بلکہ اس میں مجموعی صحت سے متعلق  بے شمار خوبیاں بھی پائی جاتی  ہیں، اسی لیے  ادرک کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے بالخصوص سردیوں میں اس کے استعمال سے  متعدد فوائد  حاصل ہوتے ہیں۔

ادرک کو با آسانی استعمال میں لایا جا سکتا ہے، اس کا استعمال کھانوں کا ذائقہ بڑھانے اور مختلف سبزیوں، دالوں اور گوشت کے پکوانوں میں بھی کیا جاتا ہے۔

موسم سرما میں ادرک کے استعمال کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

جسم کو گرم رکھتا ہے

ادرک کا استعمال جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے، ادرک کے چند ٹکڑے 2 کپ پانی میں ڈال کراُبال لیں پھر اس میں شہد کے چند قطرے شامل کرکے دن میں 2 سے 3 مرتبہ پئیں، یہ طریقہ سردی میں آپ کے جسم کو گرم رکھنے میں مدگار ثابت ہوگا اور ٹھنڈ سے بچائے گا۔

زکام اور کھانسی کا علاج

سردیوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی عام سی بیماریاں ہیں لیکن ان کا علاج  بھی ادرک میں موجود ہے، ایک چمچ شہد میں ادرک کے رس کے چند قطرے ڈالیں اور دن میں 2 سے 4 مرتبہ اس کا استعمال کریں۔

جوڑوں کے درد کے خاتمے کے لیے

گرم تاثیر رکھنے کے سبب ادرک میں ایسی خسوصیات موجود ہیں جو ہر طرح کے درد خصوصاً جوڑوں کے درد کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

جوڑوں یا پرانے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے ادرک کو کھانے میں استعمال کریں یا پھر ادرک کی چائے پئیں، اس سے جسم میں درد اور سوزش کا خاتمہ ہوگا۔

نظام ہاضمہ اور پیٹ کے درد کا علاج 

ادرک نظام ہاضمہ کے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے، روزانہ ایک گرام ادرک کا استعمال پیٹ کے درد اور نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے، اس کے علاوہ اگر آپ کے پیٹ میں مستقل درد رہتا ہے تو ادرک کے رس کے چند قطرے استعمال کریں۔

News Code 1904258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =