یورپ اور برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ کے بعد نئے تجارتی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا

یورپ اور برطانیہ نے بریگزیٹ کے بعد نئے تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات میں مشکلات اور دشواریوں کے باوجود انہیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ اور برطانیہ نے بریگزیٹ کے بعد نئے تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات میں مشکلات اور دشواریوں کے باوجود انہیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اس حوالے سے یورپین مذاکرات کار مشل بارنئیے اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ فراسٹ کے درمیان گفتگو رک گئی تھی۔

اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس پر یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن خود بات کریں گے ۔

جس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بڑے مسائل کے باوجود دونوں فریقین نے اس پر گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بعد از بریگزیٹ تجارتی معاہدے کے کچھ نکات پر اتفاق ہونے کے باوجود 3 اہم نکات، لیول پلئینگ فیلڈ، گورننس اور فشریز پر بڑا اختلاف ہے۔

دونوں لیڈروں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی ایک گھنٹہ طویل گفتگو کے بعد مشترکہ اعلامیے جاری کیا گیا۔

گفتگو میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے مذاکرات کار آج پیر کے روز یورپین دارالحکومت برسلز میں دوبارہ ملاقات کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ان مسائل پر کوئی تصفیہ ممکن ہو سکے۔

News Code 1904256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =