ایرانی وزیر خارجہ کو چارممالک کے نئے سفیروں نے اپنے سفارتی اسناد پیش کئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو میکسیکو ، یوگنڈا ، انڈونیشیا اور تیونس کے نئےسفیروں نے اپنے سفارتی اسناد پیش کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف کو میکسیکو ، یوگنڈا ، انڈونیشیا اور تیونس کے نئےسفیروں نے اپنے سفارتی اسناد پیش کئے ہیں۔  اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ اور مذکورہ ممالک کے سفیروں نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال بھی کیا ۔  اطلاعات کے مطابق برازيل کے سفیر نے بھی ایران میں اپنی ماموریت کی مدت ختم ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ خدا حافظی کے لئے ملاقات اور گفتگو کی۔

News Code 1904254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =