شام کے نئے وزیر خارجہ تہران کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام کے نئے وزیر خارجہ تہران کا دورہ کریں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے اعلان کیا ہے کہ شام کے نئے وزیر خارجہ فیصل مقداد تہران کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے وزیر خارجہ کا یہ پہل غیر ملکی دورہ ہوگا۔ خطیب زادہ نے کہا کہ شامی وزیر خارجہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور بعض دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1904253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha