نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے 18 رکنی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے 18 رکنی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 18، 20اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم نے پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی مشاورت کے بعد اسکواڈزکو حتمی شکل دی۔ 17 دسمبر سے وانگرائے میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف شروع ہونے والے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کے 16 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔

News Code 1904252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =