انڈونیشیا کے وزیر برائے سماجی امور کرپشن کے الزام میں گرفتار

انڈونیشیا کے وزیر برائے سماجی امور جولیاری باتوبارا کو کورونا وائرس کی امداد میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے وزیر برائے سماجی امور جولیاری باتوبارا کو کورونا وائرس کی امداد میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق کرپشن کمیشن " کے پی کے"  نے وزیر کو رات کے 3 بجے گرفتار کیا اور انہیں اپنے ساتھ ہیڈ کوارٹر لے گئی ہے۔

اطلاعات  کے مطابق وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے کورونا امداد میں شامل کنٹریکٹرز سے 1 ملین سے زائد کی رشوت لی ہے۔ کے پی کے اہلکاروں کے اس آپریشن میں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار بھی شریک ہوئے۔

گرفتار 2 کنٹریکٹرز، محکمہ سماجی امور کے 2 اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جن سے نوٹوں کے 3 بھرے ہوئے بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق جرم ثابت ہونے پر جولیاری باتوبارا پر 20 سال قید اور 70ہزار ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔

News Code 1904251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =