بھارت میں کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری

بھارت میں زرعی اصلاحات اور قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ 10ویں روز بھی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے راشٹریہ سہارا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات اور قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ  10ویں روز بھی جاری ہے۔

بھارتی کسانوں کی حمایت میں کینیڈا سمیت کئی ممالک بھی سامنے آگئے ہیں جن میں برطانیہ اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔ بھارت نے کینیڈا کے وزير اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کو بھارتی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا ہے، دہلی نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ادھر آسٹریلیا اور برطانیہ میں بھی بھارتی کسانوں کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ بھی بھارتی کسانوں کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 36 برطانوی اراکان پارلیمان نے بھارت میں زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے وزیرخارجہ سے یہ معاملہ وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے اٹھانے پر زور دیا ہے۔

News Code 1904246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =