بھارتی سنار نے دنیا میں سب سے زیادہ ہیرے والی انگوٹھی تیار کرلی

بھارتی جوہری نے دنیا میں سب سے زیادہ ہیرے والی انگوٹھی تیار کی ہے جس کا وزن 165 گرام ہے اور اس میں 12638 ہیرے بہت احتیاط کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی جوہری نے دنیا میں سب سے زیادہ ہیرے والی انگوٹھی تیار کی ہے جس کا وزن 165 گرام ہے اور اس میں 12638 ہیرے بہت احتیاط کے ساتھ  لگائے گئے ہیں۔ اس انگوٹھی کو " میری گولڈ، ہیروں کی انگوٹھی"  کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا ڈیزائن کنول کے پھول کی طرح ہے اور اس طرح یہ دنیا میں سب سے زیادہ ہیروں والی پہلی انگوٹھی ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس شاہکار کو 25 سالہ ڈیزائنر ہریش بنسل نے ڈیزائن کیا ہے جس کی تیاری میں کئی ماہ کا عرصہ لگا۔ اترپردیش کے اس فنکار نے کہا ہے کہ وہ اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

ہریش نے بتایا کہ یہ کام ان کے لیے قابلِ فخر ہے کیونکہ اتنے سارے ہیروں کو ایک جگہ لگانے کے مناسب ڈیزائن پر وہ دو سال سے غور کر رہے تھے۔ اس دوران وہ بھارت کے ہیروں کے شہر " سورت " میں انگوٹھی سازی کا فن سیکھ رہے تھے۔

اس انگوٹھی کا وزن 165 گرام ہے لیکن اسے کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے بآسانی پہنا جاسکتا ہے۔ پہلے وہ چاہتے تھے کہ اس پر 10 ہزار ہیرے سما جائیں لیکن دوبارہ غور کرنے پر ڈیزائن میں بعض تبدیلیاں کی گئیں اور آخر کار وہ اس میں 12,638 ہیرے لگانے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اور بھارتی سنار نے ایک انگوٹھی تیار کی تھی جس میں 7800 ہیرے لگائے گئے تھے۔

News Code 1904243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =