امریکی صدر کا صومالیہ سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ سے امریکی فوج واپس بلانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ سے امریکی فوج واپس بلانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق امریکہ کے صدر نے محکمہ دفاع  اور امریکی فوج کی افریقی کمانڈ کو ہدایت جاری کی ہے کہ جنوری 2021ء کی 15 تاریخ کے بعد صومالیہ میں فوج کی اکثریت کو واپس بلا لیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ سے فوج واپس بلانے کے اعلان کے بعد بھی امریکہ کی پالیسی یکساں رہے گی، ہم اپنے وطن کے لیے ممکنہ طور پر خطرہ ثابت ہونے والی تمام انتہا پسند تنظیموں کے خلاف اسی طرح برسر پیکار رہیں گے۔

واضح رہے کہ نوے کی دہائی سے خانہ جنگی کے شکار افریقہ کے مسلم ملک صومالیہ میں انتہا پسند مسلح گروپ الشباب کے خلاف صومالی حکومت اور فوج کی مدد کرنے کے لیے امریکی فوج بھیجی گئی تھی۔

رواں سال ماہ نومبر تک صومالیہ میں امریکہ کے 650 سے 800 تک فوجی موجود تھے، جن میں صومالی فوج کو تربیت فراہم کرنے والے انسٹرکٹر بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں اس سے قبل عراق اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1904241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =