پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کا اپوزیشن کو انتباہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن رکاوٹ بھی نہیں ڈالیں گے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے  وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن رکاوٹ بھی نہیں ڈالیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ ان کے جلسوں سے مجھے فرق پڑ جائے گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

 وزیراعظم نے  ایک دفعہ پھر اپوزیشن کو این آر او دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مشرف نے اپنی کرسی بچانے کے لیے انہیں این آر او دیا، مجھے یہ کرسی چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دوں گا، لیکن این آر او نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ جو مرضی کرلیں، این آر او نہیں دوں گا، آپ جو مرضی بات کرلیں، یہ پہلے این آر او مانگتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں تیزی سے کورونا وائرس کےکیسز بڑھ رہےہیں، لاہور کے جلسے میں کوئی رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے، مگر قانون ٹوٹےگا تو ایف آئی آر کاٹیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دو ڈھائی ہفتے پہلےحکومت نے تمام جلسے منسوخ کیے، ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئےکوششیں کررہے ہیں۔

News Code 1904239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =