برازيل ميں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 27 زخمی

برازيل ميں تیز رفتار مسافر بس پُل کی حفاظتی گرل توڑتے ہوئے نیچے پٹری پر گر گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل ميں تیز رفتار مسافر بس پُل کی حفاظتی گرل توڑتے ہوئے نیچے پٹری پر گر گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق برازيل کی جنوب مشرقی رياست ميناس گيراس کے گاؤں جوآؤ مون ليوادے ميں مسافر بس میں لگ بھگ  50 افراد سوار تھے، گاؤں کو شہر سے ملانے والے ایک پُل پر مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور حفاظتی گرل کو توڑتی ہوئی نیچے گر گئی۔

مسافر بس پل کے نیچے ریلوے ٹریک پر گری، امدادی کارکنوں نے 45 سے زائد مسافروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 27 افراد زخمی ہیں۔

News Code 1904238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =